
کراچی: ملک میں آج فی تولہ سونےکی قیمت میں 1200 روپےکمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق1200 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 98 ہزار 262روپے ہوگئی ہے۔
10گرام سونےکی قیمت 1029 روپے کمی کے بعد 4لاکھ 27 ہزار 779 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازار میں سونےکی قدر12 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 766 ڈالر فی اونس ہے۔
