سندھ ہائی کورٹ نے فلم ’گھوسٹ اسکول‘ کو سندھ بھر میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی

تین ماہ طویل قانونی جدوجہد کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے فلم ’گھوسٹ اسکول‘ کو سندھ بھر میں بغیر کسی کٹوتی کے ریلیز کرنے کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔ فلم کی ریلیز کی راہ ہموار ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کارہ سیماب گل نے جیو ڈیجیٹل کو بتایا کہ وہ ہمیشہ سے چاہتی تھیں کہ سندھ کے ناظرین یہ کہانی دیکھیں، کیونکہ یہ ان کے اپنے معاشرے اور حالات سے جڑی ہوئی ہے۔ اس عدالتی فیصلے کے بعد فلم بینوں میں بھی اس کی نمائش کو لے کر کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*