سندھ میں ٹرانسپورٹ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن؛ روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس کے لیے 30 جون کی ڈیڈ لائن مقرر

کراچی : سندھ میں ٹرانسپورٹ نظام میں تبدیلی کرتے ہوئے ہر گاڑی کے مالک کو 30 جون کی ڈیڈ لائن دے دی اور روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس کو لازمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید بنانے اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے تمام روٹ پرمٹس اور وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اس عمل کے لیے 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر گاڑی کے مالک اور ٹرانسپورٹر کو قابلِ تصدیق اور آن لائن دستیاب دستاویزات فراہم کی جائیں گی۔

ڈیجیٹل نظام سے دستی کاغذات میں ہونے والی ہیرا پھیری اور جعلسازی کا راستہ بند ہو جائے گا اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کو دفاتر کے چکروں سے نجات ملے گی۔

شرجیل انعام میمن نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے تمام متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 جون کے بعد تمام مینوئل (دستی) روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس غیر موثر تصور ہوں گے اور صرف ڈیجیٹل دستاویزات ہی قابلِ قبول ہوں گی۔

فیلڈ دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر 1,000 اندراجات مکمل کریں تاکہ مقررہ وقت تک ہدف حاصل کیا جا سکے اور تمام ٹرانسپورٹرز کو بروقت مطلع کیا جائے تاکہ وہ اپنی رجسٹریشن کا عمل فوری شروع کر سکیں۔

صوبائی وزیر نے واضح کیا ہے کہ 30 جون کی مہلت ختم ہونے کے بعد جن گاڑیوں کے پاس ڈیجیٹل دستاویزات نہیں ہوں گی ، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد ٹرانسپورٹ کے نظام میں شفافیت لانا اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*