
کراچی: سندھ میں نئے سائبر کرائم سینٹرز کے قیام اور آپریشنل امور میں متوقع اضافے کے پیش نظر، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سندھ زون نے سندھ پولیس سے 120 افسران و اہلکاروں کی خدمات ڈیپوٹیشن پر مانگ لی ہیں۔ این سی سی آئی اے سندھ زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد طارق نواز کی جانب سے ڈی جی این سی سی آئی اے کو ارسال کردہ خط کے مطابق، کراچی رینج سے سب سے زیادہ 55، حیدرآباد و سکھر سے 16، 16 جبکہ لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد سے 11، 11 اہلکار طلب کرنے کی تجویز ہے۔ طلب کردہ عملے میں انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، لیڈی آفیسرز اور کانسٹیبلز شامل ہیں، تاکہ صوبے میں سائبر جرائم کی موثر تحقیقات اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

