
کراچی رپورٹ : سندھ حکومت کے سرکاری اداروں کے مبینہ ماہانہ ریکوری سسٹم اور رقم کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع، ذرائع کے مطابق فیصل میمن عرف مچھڑ ایس بی سی اے، کے ڈی اے اور ماسٹر پلان کے مبینہ ماہانہ ریکوری سسٹم سے منسلک تھا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مبینہ ریکوری کی رقم دبئی منتقل کرکے منی لانڈرنگ کی جاتی رہی، تحقیقات شروع ہوتے ہی فیصل میمن عرف مچھڑ ملک سے فرار ہوگیا۔
اشفاق کھوکھر، بدرالدین داؤدپوتہ سمیت فیصل میمن عرف مچھڑ کے ساتھ مبینہ طور پر ملوث افسران کے خلاف بھی اداروں نے گھیرا تنگ کردیا، ذرائع کے مطابق تحقیقات میں ماہانہ ریکوری، رقم کی منتقلی اور دبئی میں مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملات شامل ہیں۔


مزید تفصیلات روزنامہ قومی روزنامہ ریاست اور قومی ڈیجیٹل میں بہت جلد
