سندھ حکومت کی نااہلی نے تمام سرکاری اسپتالوں کو تباہ کردیا، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی و کرپشن نے پورے محکمے صحت اورتمام سرکاری اسپتالوں کو تباہ و برباد کردیا ہے،لیاری جنرل اسپتال نرسنگ کالج اور بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج میں کرپشن اور طالب علموں سے لوٹ مار کو بے نقاب کرنے پر رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید پر حملے، محاصرے میں رکھنے،بدسلوکی اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی فی الفور ایف آئی آر درج کی جائے،حملے میں ملوث افراد، کرپشن کرنے اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے،جب اسپیکر سندھ اسمبلی اور آئی جی کے کہنے پر بھی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی تو حکومت اور ریاست کی رٹ کہاں ہے اور وہ کون سی طاقت ہے جو اس کرپشن او رلوٹ مار کی سرپرستی کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سید عبدالرشید نے خود کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعات،لیاری جنرل اسپتال و نرسنگ کالج اور بے نظیر میڈیکل کالج میں کرپشن اور لوٹ مار اور طلبہ کو ہراساں کرنے اور بھتہ لینے کی تفصیلات بیان کیں اور کہا کہ 19گریڈ کے افسران کی کمیٹی کی سفارشات کے باوجود پرنسپل شبانہ عہدہ چھوڑنے پر تیار نہیں اور اس کی کرپشن و لوٹ مار کے خلاف آواز اٹھانے کے جرم میں مجھے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*