سندھ حکومت کا کراچی میں خواتین کے لیے پنک بس سروس شروع کرنے کا اعلان

سندھ حکومت نے کراچی شہر میں خواتین کیلئے مخصوص پنک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے پنک بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ زیر صدارت انکی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا۔ شرجیل میمن کی صحت کے باعث اجلاس انکی رہائش گاہ پر ہوا جس پر پنک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے تحت یکم فروری سے کراچی میں صوبے کی پہلی پنک بس سروس کا افتتاح کیا جائے گا۔ پنک پیپلز بس سروس کا آغاز خصوصاً ملازمت پیشہ خواتین کے سفری مسائل کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

خواتین کے لئے بس سروس خصوصی طور پر صرف خواتین اور لڑکیوں کے لیے شروع کی گئی ہے۔ مخصوص سروس 10  بسوں پر مشتمل ہوگی۔ اس سروس سے طالبات خصوصی ورکنگ وومن کو بہت فائدہ ہوگا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے مطابق پنک بسیں بندرگاہ سے ٹرمینل پہنچ چکی ہیں۔ کراچی میں پنک پیپلز بس سروس کے پہلے روٹ کے لیے ماڈل کالونی تا ٹاور روٹ کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ روٹ 4، 5، 6 اور 7 پر جلد از جلد بسیں چلائی جائیں گی۔

یہ دفتری اوقات میں ہر 20 منٹس کے بعد چلے گی جبکہ دفتری اوقات کے بعد ہرایک گھنٹے کے بعد پنک بس سروس چلے گی۔ صوبائی وزیر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر میں 29 جنوری سے پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہوسکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*