سندھ ایم ڈی کیٹ نتائج: ٹاپ 20 میں کراچی کا کوئی طالب علم جگہ نہیں بنا سکا

کراچی: سندھ میں سکھر آئی بی اے کے تحت منعقدہ ایم ڈی کیٹ (MDCAT) کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں 33 ہزار 336 امیدواروں میں سے 16 ہزار 507 کامیاب رہے اور کامیابی کی مجموعی شرح 49.5 فیصد رہی۔ نتائج کے مطابق تھرپارکر کے طلبہ نے میدان مار لیا اور ٹاپ 20 میں تھرپارکر کے 5 طلباء شامل ہیں جنہوں نے 180 میں سے 176 سے 179 نمبر حاصل کیے، جبکہ ابتدائی 50 پوزیشنوں میں بھی تھرپارکر کے 12 طلباء شامل ہیں۔ سکھر آئی بی اے کے مطابق ٹاپ 20 میں کراچی کا کوئی طالب علم جگہ نہیں بنا سکا، تاہم کراچی سے 9 ہزار 505 امیدواروں میں سے 5 ہزار 492 پاس ہوئے اور ٹاپ 100 میں کراچی کے 18 طلباء شامل ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*