سعودی عرب کو پاکستان جیسی کمزور معیشت میں سرمایہ کاری سے کیا فائدہ حاصل ہو گا؟

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی زیر قیادت پاکستان آنے والا سعودی وفد اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے کر واپس روانہ ہو چکا ہے جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر اعلیٰ پاکستانی حکام نے اس دورے کو ملک کے لیے ’نتیجہ خیز اور سود مند‘ قرار دیا ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق سعودی وفد کا یہ دورہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ماہ رمضان کے آخر میں مکہ مکرمہ میں ہونے والی ملاقات کا تسلسل ہے جس کے دوران اقتصادی معاملات بالخصوص پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا ایجنڈا سرفہرست رہا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے اپنے دورے کے دوران وزیراعظم، صدر مملکت اور آرمی چیف سے ملاقاتوں کے علاوہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق ساز گار ماحول اور مواقع پر بریفنگ لی۔

دورے کے اختتام پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں اس دورے کو ’مثبت‘ قرار دیتے ہوئے معیشت کے حوالے سے کچھ حوصلہ افزا باتیں کیں اور دعویٰ کیا کہ پاکستان معاشی محاذ پر جلد ہی ’بڑے فوائد‘ دیکھے گا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*