سائفرمعاملے پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، وزیراعظم کی اتحادیوں کو یقین دہانی

وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کی صدارت کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال سمیت سائفر سے متعلق معاملات پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں گفتگو کی گئی کہ  مریم نواز کےحق میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔

 پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں نوید قمر، خورشید شاہ، مراد علی شاہ، مولانا اسعد محمود، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، کشور زہرہ، چوہدری سالک حسین، طارق بشیر چیمہ، خالد مگسی، احسان ریکی، روبینہ عرفان، اسحاق ڈار، ایاز صادق، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللّٰہ  احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان اور عطاءاللّٰہ تارڑ بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں امیر حیدر ہوتی، میاں افتخار حسین، سینیٹر ہدایت اللّٰہ، شاہ اویس نورانی سمیت شاہ زین بگٹی، محسن داوڑ، اسلم بھوتانی، ساجد میر اور شفیق ترین  بھی شریک ہوئے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے بھی  ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*