زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں، 2800 گوٹھ قائم کردئے گئے، بزنس کمیونٹی کا کارروائی کا مطالبہ

کراچی میں فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے اجلاس میں ملک بھر سے بزنس کمینوٹی نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔ کراچی کی تاجر برادری اجلاس میں شریک ہوئی۔ تاجروں نے وزیراعلی سندھ سے قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں فیڈریشن چیمبر آف کامرس (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عرفان اقبال شیخ کا کہنا تھا کہ صنعتوں کی زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں۔ سب سے زیادہ سندھ میں زمینوں پر قبضے کئے جارہے ہیں۔

پکی زمینوں پر غیرقانونی 2 ہزار 800 گوٹھ قائم کردئے۔ بزنس کمیونٹی قبضہ مافیا کے نام جانتی ہے اور سندھ حکومت کو قبضہ مافیا سے متعلق آگاہ کرچکے ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا چلنے نہیں دیں گے۔ بزنس کمیونٹی کے تمام تحفظات کو سناجائے اور انہیں دور کیا جائے۔

اجلاس میں فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے اربن ڈولمپنٹ کے کنوینئر عبید پٹیل نے کہا کہ وفاقی ، صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ہمارے تحفظات کو ختم کرے۔ عبید پٹیل نے کہا کہ بلڈرز کو بدنام کیا جارہا ہے۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز کے پاس طویل فہرست موجود ہے۔

عبید پٹیل نے اجلاس کے دوران تجویز دی کے عدالتوں میں بزنس کمینوٹی کے جو زیرالتواء کیسز ہیں انہیں جلد از جلد ختم کرنے کیلئے کوئی علیحدہ ٹریبونل قائم کرنے کی کوششیں کی جائیں۔ ٹریبونل قائم کرکے عدالتیں اوور ٹائم کام کریں اور زیرالتواء کیسز کا خاتمہ کیا جائے۔

ایف پی سی سی آئی کے اجلاس کے دوران ایک تاجر شاہد نے بتایاکہ کراچی اور لاہور میں اسکی زمینوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے اور قبضہ مافیا سے پلاٹ واگزار کرانے میں کوئی مدد نہیں کررہا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*