رینجرز کا پاک کالونی میں آپریشن ،200سے زائد ڈکیتی اور بھتہ کی وارداتیں کرنیوالا گینگ گرفتار

رپورٹ رائو عمران

پاکستان رینجرز نے پاک کالونی سے 200 سے زائدچوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز چھیننے سمیت بھتہ خوری میں ملوث جار رکنی گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتارکرلیاملزمان واردات میں کھلونا پستول استعمال کرتے تھے ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے حسرت موہانی کالونی اور پاک کالونی سے چوری، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ سپلائی کرنے میں ملوث گروہ کے 4 ملزمان فدا حسین (گروہ سرغنہ)،عاشر قریشی، شاہی اسلام اور فاروق اسلام کو گر فتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے 3 عدد 30 بورپسٹل، 2 عدد 9 ایم ایم پسٹل، ایک 30 بور مشین گن، ایک کھلونا پسٹل، چوری شدہ موٹر سائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔ملزمان کا 8 سے 10 افراد پر مشتمل گروہ ہے جو 2020 سے کراچی کے مختلف علاقوں پاک کالونی، بڑا بورڈ، حبیب بینک چورنگی، سیمینس چورنگی، غنی چورنگی، شیر شاہ، بنارس، میٹروول، نیو گولیمار انڈر پاس، پٹرول پمپ چورنگی انڈر پاس، لیاقت آباد انڈر پاس، ڈاکخانہ، تین ہٹی، گول مارکیٹ، پاپوش اور ناظم آباد میں 200 سے زائدچوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز چھیننے سمیت بھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ پی ٹی سی ایل کیبل کی چوری میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ پاک کالونی میں بند واٹر فلٹریشن پلانٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مشینری، الیکٹریکل موٹر، جنریٹر اور دیگر سازوسامان چوری کر کے بیچتے رہے ہیں۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن، چوری شدہ موٹر سائیکل اورموبائل فونز مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*