روپے کی قدر میں کمی سے دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں 31 فیصد اضافے کا انکشاف

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی سے دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں 31 فیصد اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس ہوا جس میں واپڈا حکام نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ارکان کو آگاہ کیا گیا۔

واپڈا حکام کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ روپے کی قدرمیں کمی سے دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں 31 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ دیامر بھاشا ڈیم کا جب پی سی ون بنایا گیا تھا ڈالر 105 روپے کا تھا، جب پہلا پی سی ون بنایا گیا تو کنٹریکٹ کی قیمت 336 ارب روپے تھی لیکن اب دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کنٹریکٹ ایوارڈ 442 ارب روپے کا کیا گیا ہے، مارچ میں دیامر بھاشا ڈیم کا نظر ثانی شدہ پی سی ون بنایا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*