روسی فوج نے یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپول کا محاصرہ کرلیا

روس کی فوج نے یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپول کا محاصرہ کرلیا جب کہ نیٹو نے یوکرین کی جانب سے روس کی بمباری روکنےکے لیے نو فلائی زون کی درخواست مسترد کردی۔

روسی فوج کی جانب سے ماریوپول کا محاصرہ کرنے کے بعد یوکرین کے ایک اور شہر ارپن کے وسط کی طرف پیش قدمی جاری ہے جسے روکنے کے لیے یوکرینی فوج نےاہم پل تباہ کردیا ۔

نیٹو نے نو فلائی  زون کی درخواست مسترد کردی

نیٹو نے یوکرین کی جانب سے روس کی بمباری روکنےکے لیے نو فلائی زون کی درخواست مسترد کردی۔

نیٹوچیف نے کہا کہ تنازع میں مداخلت کی تو ماسکو سے براہ راست تصادم کا خطرہ ہوگا اور براہ راست تصادم سےایٹمی جنگ چھڑسکتی ہے۔

 نو فلائی زون سے انکار روس کو مزید بمباری کے لیے گرین سگنل ہے: زیلنسکی

یوکرین کے صدر نے نیٹو کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نئے حملے اور ہلاکتیں دیکھنے کے باوجود نیٹو نے جان بوجھ کر فضائی حدود بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا، نو فلائی زون سے انکار روس کو مزید بمباری کے لیے گرین سگنل ہے۔

ادھر مغربی اتحاد نے روس کو مزید پابندیوں کی دھمکی دے دی جب کہ امریکی وزیرخارجہ نے خبر دار کیا ہے کہ یوکرین میں جنگ شاید جلد ختم نہ ہو سکے ، انہوں نے روس پرسخت دباؤ برقرار رکھنے پر زور دیا۔

علاوہ ازیں جنگ اورپابندیوں کے پیش نظر روس میں شہریوں نے کھانے پینے کی اشیاء جمع کرنا شروع کردیں جس کے باعث  خریداری کی حد مقرر کر دی گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*