
پاکستانی شوبز اندسٹری کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان نے رنبیر کپور کے ساتھ ماضی میں اپنی وائرل ہونے والی اسموکنگ پکچر کے بارے میں کھل کر بات کرلی۔
سال 2017 میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو سفید رنگ کی شارٹ ڈریس میں بالی وڈ کے خوبرو اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ نیویارک کے ایک عوامی مقام پر سگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا تھا۔
اداکارہ ماہرہ خان کی رنبیر کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر پاکستان سمیت بھارت میں بھی بڑا اسکینڈل بن گئی تھی تاہم اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ کس طرح اس تصویر نے ان کی مینٹل ہیلتھ کو ایفکٹ کیا تھا۔
دی لٹل وائٹ ڈریس، لگا کیریئر ختم ہوگیا
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نجی زندگی سے لے کر پروفیشنل لائف تک کہ تمام پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔
ماہرہ نے پہلی بار مداحوں سے شیئر کیا کہ ‘دی لٹل وائٹ ڈریس’ نامی ایک مضمون کے شائع ہونے کے بعد انھیں محسوس ہوا کہ ان کا کریئر ختم ہو گیا ہے‘۔

ماہرہ نے ‘دی لٹل وائٹ ڈریس’ نامی آرٹیکل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس آرٹیکل میں لکھا گیا تھا کہ ‘یہ ایک ایسی خاتون ہے جس نے اپنے کریئر میں وہ کامیابی حاصل کی ہے جو پاکستان میں کسی کو حاصل نہیں ہوئی‘۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘آرٹیکل میں لکھا گیا تھا کہ ماہرہ کے تمام بین الاقوامی پروجیکٹس اور انڈورسمنٹ کیسے آئیں اب آپ جانتے ہوں گے لیکن اب دیکھا یہ ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟’
اداکارہ ماہرہ نے مداحوں کو بتایا کہ ‘میرے لیے وہ وقت بہت مشکل تھا،میں بستر سے نہیں اٹھتی تھیں اور ہر وقت روتی رہتی تھی۔ اس ایک تصویر نے میری پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کو مکمل طور پر متاثر کردیا تھا‘۔
ماہرہ نے مداحوں کو بتایا کہ ‘جب میں نے وہ آرٹیکل پڑھا تو میں نے اپنے آپ سے کہا، ‘کیا تم پاگل ہو؟ یہ برا وقت ختم ہوجائے گا، شاید یہ 14 سالہ ماہرہ ہی تھی جس نے مجھے ہمت دی تھی اور پھر میں نے خود کو مضبوط کیا‘۔
ماہرہ نے بتایا کہ ‘تصویر وائرل ہونے کے بعد جب مجھے لگا کہ میرا کیریئر ختم ہوگیا ہے، کچھ عرصے بعد مجھے تمام برانڈز نے فون کیا اور کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں جس نے مجھے دوبارہ اٹھنے کی ہمت دی‘۔
واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کا یہ انٹرویو ان کی سالگرہ کے موقع پر اسپیشلی ریلیز کیا گیا تھا۔
