رمضان میں اضافی بچت بازار لگانے کا فیصلہ

کمشنر ہاؤس کراچی کی جانب سے سرکاری نرخ نامہ جاری، اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کیلیے حکمت عملی تیار

بیوروآف سپلائز اور تاجروں کے تعاون سے لگائے جانے والے بچت بازاروں میں اشیاقیمت سے سستی فراہم کی جائیں گی

رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے اور اس پر عمل درآمد کے لیے انتظامات مکمل

سرکاری نرخنامہ نمایاں مقام پر آویزاں کرنیکا حکم، آویزاں نہ کرنے یا دیگر ریٹ لسٹ جاری کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کمشنر ہاؤس کراچی نے ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے اور اس پر عمل درآمد کے لیے انتظامات مکمل کرلیے.کراچی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان کے لیے اشیائے خورونوش کی مناسب قیمت مقرر کرنے اور اشیائے خورونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز ، بیورو ا?ف سپلائی کے افسران اور پولیس حکام سے مل کر سرکاری نرخ نامہ نافذ کریں گے۔اس سلسلے میں کمشنر کی زیرصدارت کئی اجلاس منعقد کیے گئے ،ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں بچت بازار لگائے جائیں گے جہاں کھانے پینے کی اشیا مقرر قیمت سے سستی فراہم کی جائیں گی۔ ہر ضلع کے بچت بازاروں میں ا?ٹا، تیل، گھی، کریانہ اورسبزی و پھلوں کے ہول سیل تاجر اپنی اپنی اشیا کے اسٹال لگائیں گے۔ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں بیورو آف سپلائی اور تاجروں کے تعاون سے بچت بازاروں کے انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔کمشنر کراچی نے اشیائے خورونوش کا سرکاری نرخ نامہ جاری کردیا، نرخ نامے کی فہرست کمشنر کراچی نے اشیائے خورونوش کے تاجروں اور ہول سیلرز کے ساتھ کئی اجلاسوں میں مشاورت کے بعد جاری کی ہے۔سرکاری نرخ نامہ دکاندار نمایاں مقام پر آویزاں کریں گے، سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے یا کوئی اور نرخ نامہ جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،پھلوں اور سبزیوں کا سرکاری نرخ نامہ ہر روز صبح جاری کیا جائے گا، کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ماہ رمضا ن میں سرکاری قیمتیں سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کی مدد کریں اور سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شکایت کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں ان کے کنٹرو ل روم میں درج کرائیں۔کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ کمشنر ا?فس میں کنٹرول روم میں شکایتی مرکز قایم کیا جارہا ہے شہری کنٹرول روم کے نمبر 02199203443 اور ہیلپ لائن 1299پر شکایات درج کرائیں، ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں شکایتی مراکز قائم کریں اور ان کے نمبر مشتہرکریں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*