رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی

اہور: احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز عدالت کے کمرہ نمبر 5 میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف عدالت کے باہر گاڑی میں موجود رہے۔

شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل باہر گاڑی میں موجود ہیں، عملہ بھجوا کر تصدیق کی جا سکتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*