رمضان المبارک میں بلا تعطل بجلی فراہمی کا پلان تشکیل

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) میں رمضان المبارک کے دوران صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے انتظامات کے حوالے پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیسکو کے بھرپور کوشش ہوگی کہ رمضان المبارک کے دوران صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تمام متعلقہ افسران اور اسٹاف اپنے اپنے دفاتر میں الرٹ رہیں اور اپنے کمپلینٹ دفاتر کے نمبروں کو بہرصورت ایکٹو رکھیں اور صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے لیسکو ملازمین کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کے دوران تمام ملازمین اپنی صحت کو مقدم رکھیں اور کورونا وائرس کے حوالے سے دی گئی ہدایات پر مکمل طور پر عملدرآمد کریں۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں بلا تعطل بجلی فراہمی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پی پی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا تھا کہ رمضان المبارک میں کمپنی کی ڈیمانڈ بھجوائی جائے۔

مراسلے میں سب ڈویژن، ڈویژن اور سرکل کی سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں جبکہ یہ بھی ہدایات کی گئی تھیں کہ بجلی کی تعطل کی صورت میں اضافی ٹرالی ٹرانسفارمرز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*