ذاتی اخراجات پر جدہ آیا ہوں: حسین نواز شریف

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز  نے کہا ہے کہ وہ جدہ میں پہلے سے اپنے گھر میں موجود ہیں۔

ٹوئٹر  پر جاری  بیان میں حسین نواز نے نجی ٹی وی کی  خبر  کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

ٹوئٹ میں حسین نواز کا کہنا تھا کہ  وہ ذاتی  اخراجات  پر جدہ  آئے ہیں، انہوں نے نہ پہلےکبھی سفارتخانے سے سہولت حاصل کی اور نہ اب کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے 3  روزہ دورہ سعودی عرب کی تیاریاں جاری ہیں اور ابتدائی فہرست کے مطابق وزیراعظم کے دورے میں اتحادی جماعتوں کے قائدین سمیت کُل 53 ارکان شامل ہوں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*