دیر کالونی اسکول سانحہ: گورنر کے پی کا شہداء کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں اسکول کی خستہ حال عمارت گرنے کے دلخراش سانحے میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین کے لیے 10، 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے دو لاکھ روپے مالی معاونت کا اعلان کر دیا ہے؛ اسکول کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی ہے کہ خستہ حال عمارت کو گزشتہ دور حکومت میں این او سی دینے والے تمام ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

گورنر کے پی نے واضح کیا کہ گزشتہ حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث اسکولوں کا آڈٹ نہیں کیا گیا، کوتاہی چاہے کسی کی بھی ہو، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا اور چار دن کے اندر جامع تحقیقات مکمل کر کے اسکول کے مالک سے لے کر متعلقہ محکموں تک سب کی ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا، ماضی کی طرح اب صرف فوٹو سیشن یا کاغذی انکوائری کمیٹیوں پر اکتفا نہیں کیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*