دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پرعزم

سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا،شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آرمی چیف

بزدلانہ کارروائیاں کسی بھی دہشت گرد تنظیم کیلئے زیرو ٹالرنس کے ساتھ عزم کو مضبوط کرتی ہیں، جنرل عاصم منیر کا کورکمانڈرز اجلاس سے خطاب

کانفرنس کے شرکا کو درپیش خطرات، دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر بریفنگ ، دہشتگردوں کےخلاف آپریشن پر فوکس جاری رکھنے کی ہدایت

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ایسے بزدلانہ اقدامات قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور کمانڈرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پ±رعزم ہیں، بزدلانہ کارروائیاں کسی بھی دہشت گرد تنظیم کیلئے زیرو ٹالرنس کے ساتھ عزم کو مضبوط کرتی ہیں، انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر فوکس جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو درپیش خطرات، دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر بریفنگ دی گئی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے سمیت لائن آف کنٹرول اوردہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔جی ایچ کیو میں 255ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کی۔شرکاءکو موجودہ اور ابھرتے ہوئے خطرات، اور ملک بھر میں دہشت گردوں کے درمیان گٹھ جوڑ کو توڑنے اور ان کے سپورٹ میکنزم کے لیے فوج اور LEAs کی جانب سے جاری انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔فورم نے پشاور پولیس لائن دھماکے کے شہدائ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔سی او اے ایس نے کہا کہ اس طرح کی غیر اخلاقی اور بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی کے لیے ہمارے عزم کو پھر سے تقویت دیتی ہیں، کسی بھی دہشت گرد ادارے کے لیے زیرو ٹالرنس کے ساتھ۔ سی او اے ایس نے تمام کمانڈروں کو ہدایت کی کہ وہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر اس وقت تک توجہ مرکوز رکھیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*