دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی

گلشن حدید لنک روڈ کے قریب زمین سے مدفون اسلحہ برآمد، اورنگی میں پشاور سے آنیوالا بھاری اسلحہ پکڑا گیا

گلشن حدید سے برآمد ہونے والے اسلحے میں30 بور پستول، شارٹ گن شامل، چوری کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے

اورنگی میں بس اڈے کے قریب چھاپہ کارروائی کے دوران اسلحہ برآمد کیا گیا ، مٹھائی کے ڈبوں میں پشاور سے آیا تھا

کراچی ( کرائم رپورٹر) کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد پولیس الرٹ شہر میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیاگلشن حدید لنک روڈ کے قریب زمین سے مدفون اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی اورنگی ٹاو¿ن مٹھائی کے ڈبوں میں پشاور سے آنیوالا بھاری اسلحہ پکڑا گیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن حدید لنک روڈ کے قریب زمین سے دفنایا گیا اسلحہ بھاری مقدار میں برآمد ہوا ہے، جس میں 30 بور پستول، شارٹ گن موجود ہیں۔حکام نے انکشاف کیا ہے کہ برآمد ہتھیاروں میں کئی ہتھیار 31 جنوری کو چوری ہوئے تھے، کھدائی کے دوران نکالے گئے بورے نئے جبکہ اسلحہ پرانا تھا گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے بھائی کی سیکیورٹی کمپنی سے ہتھیار چوری ہوئے تھے، جس کا مقدمہ 7 فروری کو شاہ لطیف ٹاو¿ن میں درج ہوا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف اور اسٹیل ٹاو¿ن درج مقدمات میں اسلحہ کے کئی نمبرز ایک جیسے موجود ہیں، 6 بوریوں سے ملنے والا زیادہ تراسلحہ چوری شدہ ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس کو بورے سے میٹل ڈیٹکٹر اور وائرلیس سیٹ بھی ملا ادھر اورنگی ٹاو¿ن میں بس اڈے کے قریب چھاپہ کارروائی کے دوران اسلحہ برآمد کیا گیا جو ممکنہ طور پر شہر میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ پشاور سے مٹھائی کے ڈبوں میں چھپا کر کراچی اسمگل کیا گیا تھا، اسلحہ بس سے اتار کر رکشے میں لے جایا جا رہا تھا کہ موقع پر پولیس پہنچ گئی اور رکشہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا حکام کے مطابق اسلحہ میں 30 سے زائد 9 ایم ایم پستول، گولیاں اور بڑے ہتھیار بھی شامل ہیں، ملزمان کے ہینڈلرز کی گرفتاری کیلیے چھاپے جاری ہیں گرفتار ملزمان، اسلحہ اور رکشہ محکمہ انسداد دہشتگرد (سی ٹی ڈی) پولیس کے حوالے کر دیا گیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*