دوست محمد مزاری کے پی ٹی آئی سے راستے جدا ہونے کا امکان

لاہور: ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے تحریک انصاف سے راستے جدا ہونے کا امکان ہے۔

 دوست محمد مزاری گزشتہ روز وزیر اعظم کی طرف سے گورنرہاؤس میں بلائے گئے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔

گزشتہ رات انہوں نے آج شام ساڑھے 7 بجے اسمبلی اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

دوسری جانب وفاق کے بعد پنجاب  میں بھی ایک سیاسی بحران نے جنم  لے لیا ہے جہاں وزارت اعلیٰ کے امیدوار اور اسپیکر پرویزا لہیٰ اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری آمنے سامنےآگئے ہیں۔

(ق) لیگ نے ڈپٹی اسپیکر کا آج اجلاس طلب کرنے کا حکم نامہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*