دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم کی پیر پگاڑا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی،جی ڈی اے

وزیر اعظم عمران خان کی آج دورہ کراچی کے دوران پیر پگاڑا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کا کہنا ہےکہ پیر پگاڑا کی طبیعت ناسازی کے باعث ملاقات نہیں ہوگی،اس کے علاوہ پیرصدرالدین شاہ ذاتی مصروفیات کےباعث خیرپورمیں ہیں۔

تاہم سائرہ بانو نے کہا کہ ہماری پارٹی حکومت کی حمایت جاری رکھے گی جبکہ مشکل وقت میں بطور اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد متحرک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ فنکشنل سے رابطہ کیا تھا اور وزیراعظم عمران خان نے پیر پگاڑا سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ فنکشنل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) میں شامل ہے اور جی ڈی اے وفاق میں حکومتی اتحادی جماعت ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ ایم کیو ایم کے بہادر آباد میں مرکز کا دورہ کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*