دورۂ پاکستان کی تیاری، آسٹریلوی کرکٹر مارنس لابوشین نے گھر میں انوکھی پچ بنالی

آسٹریلوی کرکٹر مارنس لابوشین نے دورۂ پاکستان کی تیاریوں کے لیے ٹریننگ کا منفرد طریقہ نکال لیا، گھر میں انوکھی پچ بنالی۔

دورۂ پاکستان کے لیے آسٹریلیا کرکٹرز نے اسپن وکٹوں کے مطابق ٹریننگ شروع کر دی ہے، دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بیٹسمین مارنس لابوشین نے بھی ٹریننگ کا منفرد طریقہ نکال لیا ہے۔

مارنس لابوشین نے گھر میں گھومتی گیندوں کی پریکٹس کے لئے انوکھی پچ تیار کی ہے، انہوں نے پچ میں ربڑ کے میٹ پر ایلو مینیم اور دیگر شیٹس لگا دیں۔

آسٹریلوی بیٹر کا کہنا ہے کہ برصغیر میں پچز اسپن ہوتی ہیں سیدھی گیندوں پر کھلاڑی آؤٹ ہوتے ہیں ، میں نے ایسی پچ بنائی ہے جس پر اسپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس بھی ہوگی اور تفریح بھی ہوگی۔

مارنس لابو شین نے مزید بتایا کہ اس پچ سے اسپن بھی مل رہی ہے اور سیم موومنٹ بھی آرہی ہے، میں نے اس پچ پر کھیلنے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*