دانیہ شاہ کی گرفتاری میں کیا خلاف قانون عمل ہوا؟ سندھ ہائیکورٹ

ایف آئی اے کو کیوں نوٹس کیئے جائیں، پہلے مطمئن کریں۔عدالت کے ریمارکس

دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

کراچی:(کورٹ رپورٹر )سندھ ہائیکورٹ نے معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق دانیہ شاہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق دانیہ شاہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے کو کیوں نوٹس کیئے جائیں، پہلے مطمئن کریں۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ گرفتاری میں کیا خلاف قانون عمل ہوا؟ ثابت کریں۔دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ دانیہ کی گرفتاری کے خلاف قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ دانیہ کی گرفتاری کا عمل مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔ تفتیشی افسر عارفہ سعید کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔ دانیہ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے کر رہا کیا جائے۔ درخواست دانیہ اور اس کی والدہ سلمہ نے دائر کر رکھی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*