خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ کے 4 پرمٹس 33 کروڑ 53 لاکھ روپے میں نیلام

خیبرپختونخوا حکومت نے مارخور ٹرافی ہنٹنگ کے پرمٹ کی فروخت سے 33 کروڑ 53 لاکھ  روپے سے زائدکما کر تاریخ رقم کرلی ۔ چترال کے توشی ٹو پرمٹ کی بولی 3 لاکھ 35 ہزار 600 ڈالر لگی۔

چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف خیبرپختونخوا ڈاکٹر محسن فاروقی کی زیر صدارت مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی ہوئی، جس میں چترال اور کوہستان کی مختلف ویلیج کنزرویشن کمیٹیوں کے لیے 4 ایکسپورٹیبل مارخور پرمٹس نیلام کیے گئے۔

نیلامی سے خیبرپختونخوا حکومت کو مجموعی طور پر 12 لاکھ 11 ہزار 800 ڈالرز کا ریونیو حاصل ہوا جو پاکستانی کرنسی 33 کروڑ 56 لاکھ 85 ہزار روپے بنتے ہیں۔

نیلامی میں سب سے زیادہ بولی چترال کے توشی ٹو مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ کی لگی جس کی بولی 3 لاکھ 35 ہزار 600 ڈالر رہی جو پاکستانی کرنسی میں 9 کروڑ 29 لاکھ 65 ہزار روپے بنتے ہیں۔ گزشتہ سال مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ کی سب سے زیادہ بولی 2 لاکھ 72 ہزار ڈالرز تھی جو پاکستانی کرنسی میں 7 کروڑ 53 لاکھ 47 ہزار روپے بنتے ہیں۔

توشی ون کا پرمٹ 3 لاکھ 20 ہزار 600 ڈالر میں نیلام ہوا جو پاکستانی تقریبا 8 کروڑ 88 لاکھ روپے بنتے ہیں۔گہریت گول کا پرمٹ 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا جو پاکستانی کرنسی میں 7 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتے ہیں۔کائیگاہ کھوار کا پرمٹ 2 لاکھ 95 ہزار 600 ڈالرز میں نیلام ہوا جو پاکستانی 8 کروڑ 18 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

نیلامی سے حاصل آمدن کا 80 فیصد حصہ مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور تحفظ وائلڈ لائف پر خرچ کیا جائےگا جب کہ 20 فیصد رقم سرکاری خزانے میں جمع ہوگی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*