خیبرپختونخوا سے سلسلہ شروع ہوا ہے، ابھی پارٹ ون آیا ہے پھر ٹو اور تھری بھی آئے گا: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہےکہ خیبر پختونخوا کے عوام کو 180 دن میں  ریلیف ملےگا، ریلیف عبدالغفور دے یاعبدالقدوس عوام خوش ہوں گے، صوبے میں امن وامان کی تشویش ناک صورتحال کے باعث ایمرجنسی ناگزیر تھی، خیبرپختونخوا سے سلسلہ شروع ہوا ہے، جمہوریت چلانےکے لیے بچہ جمہورا لانا پڑےگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا  میں ایمرجنسی لگانےکا فیصلہ صوبے کے عوام کے مفاد میں ہے، صوبے میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک تھی، ایمرجنسی ناگزیرتھی، اب عوام جھوٹے نعروں پر نہیں بکیں گے، 180 دن میں عوام کو ریلیف ملےگا، ریلیف عبدالغفور دے یا عبدالقدوس عوام خوش ہوں گے، ملک سے دہشت گردی مکمل ختم کریں گے۔

 شہیدوں کے حوالے سے منفی بات کرنے والوں کی زبان کھینچ لیں گے،فیصل واوڈا

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی کابینہ کے 8 لوگ میرے پاس تھے، جو رہ جائیں گے، وہ رہ جائیں گے باقہ بہہ جائیں گے، سیاسی دہشت گردی ، ریاستی دہشت گردی، ملکی دہشت گردی یہ سب ایڈریس ہونے جا رہا ہے، بلوچستان کی حکومت اور پولیٹیکل پارٹی کا بھی فین نہیں ہوں، اگر کوئی دہشت گرد آجائے تو ہم سب اس کو مل کر ماریں گے، نہ صوبہ ٹوٹنے جارہا ہے نہ کچھ اور ہونے جا رہا ہے، نجومی کے لیے علم نجوم ہونا بہت ضروری ہے، یہ جو مائنڈ سیٹ ہے کہ پاکستان کا جھنڈا نہیں اٹھائیں گے ہم ان کی نسلیں تباہ کردیں گے،کے پی کی 13 سال کی کارکردگی کا نتیجہ صرف تباہی ہے، محافظ شہید ہوں اور آپ مزے کریں یہ نہیں ہوگا، 195فیصد دہشت گردی بڑھی کون اس کا ذمہ دار ہے؟ شہیدوں کے حوالے سے منفی بات کرنے والوں کی زبان کھینچ لیں گے، دہشت گرد مائنڈ سیٹ رکھنے والوں کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے، بہت سے حقائق ہیں انھیں چھپانانہیں چاہتا۔

قومی ترانے اور پرچم کی بےحرمتی کرنے والوں کو عوام نشان عبرت بنادیں،فیصل واوڈا

فیصل واوڈا نےکہا کہ  پی ٹی آئی کا دہشت گردوں سےگٹھ جوڑ تھا، قومی ترانے اور  پرچم کی بےحرمتی کرنے والوں کو عوام نشان عبرت بنادیں، 400 لوگوں کو لے جاکر طوفان برپا کرنےکی کوشش کی گئی، امید ہےگورنرخیبرپختونخوا اچھاپرفارم کریں گے، یہ پرفارم نہیں کرسکے توکوئی اور آئےگا لیکن کامیابی یقینی ہے، ہمارے پاس ناکامی کا چانس نہیں، دہشت گردی میں ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں، 600 آدمیوں سے آپ 25 کروڑ کا ملک فتح کرنے نکلے تھے، افغان شہریوں کو صوبے سے نکالتےکیوں انہیں رکھا؟ پارٹ ون آگیا، ٹو، تھری،فور اور فائیو بھی آسکتا ہے، پی ٹی آئی کے جھوٹے نعرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے، پی ٹی آئی کے میرے 8 دوست ساتھ تھے، میں نےکہا اب شو ختم ہوگیا، 60 دن کے اندرنتائج آنا شروع ہوجائیں گے۔

جمہوریت کو چلانےکے لیے بچہ جمہورا لانا پڑےگا،فیصل واوڈا

ان کا کہنا تھا کہ  بلوچستان میں دہشت گرد ہیں توکیا ہم کچھ کو سائیڈ کردیں کہ انہیں کچھ نہ کہو، صوبہ ٹوٹنے نہیں جارہا، بلوچستان کے بارے جوچھوٹی موٹی قسط تھی ختم ہوگئی، پاکستان کی کہانی جو بچوں کو سنانی ہے اس میں ری بوٹ کا آپشن دیکھ رہے ہیں،سسٹم کو دوبارہ اسٹارٹ ہوتے دیکھ رہا ہوں، جمہوریت کو چلانےکے لیے بچہ جمہورا لانا پڑےگا، جب ہرجگہ سے ناکامی ہوتی ہے تو پھرموبائل فون کی طرح ری بوٹ کرنا ضروری ہوتا ہے، دہشت گردی کاخاتمہ منٹوں یا دنوں میں نہیں کیاجاسکتا، پی ٹی آئی اب نہ کبھی ہے اور نہ ہوگی۔ معاشی دہشتگردی کو نہیں چھوڑیں گے۔گرفتاریاں ملی بھگت سے ہوئی ہیں،سوشل میڈیا پر مقبولیت کا دعویٰ کرنے  والے اب کہاں ہیں؟ پولیٹیکل کیپیٹل اب کسی جماعت کے پاس نہیں، عوام کو صرف ریلیف سے مطلب ہے، اب سب کچھ پرفارمنس کی بنیاد پر ہوگا، جمہوری نظام کے تحت ہی یہ سیٹ اپ آیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کو جب پتا چلےگا کہ ریلیف مل رہا ہے تو وہ بھی سمجھ جائیں گے، فیصل واوڈا

 انہوں نےکہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اس لیے باہر نہیں نکلےکہ وہ تھک چکے ہیں، پی ٹی آئی والے کہتے تھے لیڈر نہ ہوا تو پاکستان نہیں ہوگا، آپ لوگ تو باریک بات سمجھ جاتے ہو،کہہ رہا ہوں خیبرپختونخوا سے سلسلہ شروع ہوا ہے، فیلڈ مارشل ہمیں کامیابیاں لاکر دے رہے ہیں ان کی قدرکریں۔مولانا فضل الرحمان نے سہیل آفریدی کو ٹریپ کرکےگرفتار نہیں کرایا، مولانا فضل الرحمان گھٹیا سیاستدان نہیں ہیں،مولانا کو جب پتا چلےگا کہ اب ریلیف مل رہا ہے تو وہ بھی سمجھ جائیں گے، مولانا فضل الرحمان ملکی ترقی میں ہمارے ساتھ ہیں۔

  اگر ایسے ایسے بن سکتے ہیں تو میرے جیسے بھی وزیراعظم بن سکتے ہیں، فیصل واوڈا

پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ  فیصل واوڈا صاحب آپ وزیراعظم کب بنیں گے؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ  ‘اگر ایسے ایسے بن سکتے ہیں تو میرے جیسے بھی بن سکتے ہیں’، مجھے بانی پی ٹی آئی نے سیاست سکھائی، میں اس دلدل اور کھائی سے بانی پی ٹی آئی کو بچانا چاہتا تھا، بانی پی ٹی آئی کی کابینہ میں اچھے لوگ بھی تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*