
کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن صومالی قزاقوں کے ہاتھوں فائرنگ سے شہید ہونے والے سید کاشف عمر کے گھر جاکر ان کے والد سید فاروق عمر،بھائی سید آصف عمر،بیٹے سید ایزان عمر اور سید یوہان عمر و دیگر اہلہ خانہ سے ملاقات,واقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور دعائے مغفرت کررہےہیں۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان و دیگر ہمراہ موجود ہیں
تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومتی اقدامات پر تنقید کی اور کہا کہ انتظامی تاخیر کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے شدید مطالبہ کیا کہ مرحومین کے جسد خاکی کو فوری طور پر پاکستان منتقل کیا جائے اور متاثرہ خاندان کی مالی معاونت کے لیے معاوضہ ادا کیا جائے۔
