
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیاجس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 10،11،12 اکتوبر کے لیے ہوں گی
