جہانگیر ترین گروپ ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک

گروپ نے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کےلیے سر جوڑ لیے، ناراض رہنماؤں سے رابطے

کچھ ارکان کی تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے سیاسی شناخت بنانے کی تجویز دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )جہانگیر ترین گروپ ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہوگیا، گروپ نے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کےلیے سر جوڑ لیے، اس حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔جہانگیر ترین کی سربراہی میں گروپ نے مشاورت شروع کردی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، وزیراعظم کے معاون عون چوہدری نے اجلاس میں شرکت کی۔نعمان لنگڑیال، اسحاق خاکوانی، اجمل چیمہ، ترین گروپ کے سابق ارکا ن پنجاب اسمبلی بھی شریک ہوئے، جبکہ پی ٹی آئی ترین گروپ کے ارکان قومی اسمبلی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے نئے چہرے بھی اجلاس میں شریک ہوئے، جہانگیر ترین نے گروپ کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ ترین گروپ نے ملکی سیاست میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا، گروپ کے کچھ ارکان کی تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے سیاسی شناخت بنانے کی تجویز دی۔جہانگیر ترین گروپ نے تحریک انصاف کے مزید سابق ارکان اسمبلی اور رہنماو¿ں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملکی سیاست میں ترین گروپ بھرپور کردار ادا کرے گا۔شرکاءنے رائے دی کہ عمران خان کی پالیسیوں نے پارٹی کو تباہی سے دوچار کردیا، پارٹی کے بڑی تعداد میں رہنما عمران خان کی سیاست سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ ملکی سیاست پر نظر رکھتے ہوئے مزید اجلاس بھی کرے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*