جہانگیر ترین تحریک انصاف کے منحرف دھڑوں کو یکجا کرنے کیلئے سرگرم

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین پنجاب میں پی ٹی آئی کے ناراض دھڑوں کو متحد کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کے منحرف دھڑوں کو متحد کرنے کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، کمیٹی میں ترین گروپ کی نمائندگی عون چوہدری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی تینوں دھڑوں کو متحد کرنے اور مشترکہ لائحہ عمل پر غور کرے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس حوالے سے جہانگیر ترین کے مختلف رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے بھی ہوئے ہیں اور انہوں نے ناراض دھڑوں کا مشترکہ پاور گروپ بنانے پر کام شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے تین گروپ علیم خان، جہانگیر ترین اور چھینہ گروپ سامنے آئے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*