جنرل قمر جاوید باجوہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا سخت نوٹس لے لیا: وزیرِ خزانہ


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات غیر قانونی طور پر لیک ہونے کے معاملے کا وزیرِخزانہ اسحاق ڈار نے سنجیدگی سے سخت نوٹس لے لیا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس تفصیلات کا لیک ہونا قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔

اس ضمن میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر معاملے کی فوری طور پر تحقیقات کرے۔


ان کا ہدایت دیتے ہوئے کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندرر وزیرِ اعظم کے مشیرِ ریونیو طارق پاشا ذمے داروں کا تعین کر کے رپورٹ دیں۔

وزیرِ خزانہ نے مزید کہا ہے کہ جس نامعلوم ذمے دار نے یہ اطلاعات لیک کی ہیں یہ اس کی سنگین غلطی ہے۔

اسحاق ڈار نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ طارق پاشا ذاتی طور پر اس معاملے کی فوری انکوائری کریں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*