جنت مرزا کی فیملی میں انتقال، نیا گانا ملتوی

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور لالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا کی فیملی میں ہونے والے اچانک انتقال کی وجہ سے، اُن کا آج ریلیز ہونے والا نیا گانا ’دل موڑ دے‘ ملتوی کردیا گیا۔

آج جنت مرزا اور اُن کے منگیتر عُمر بٹ کا نیا گانا ’دل موڑ دے‘ ریلیز ہونے تھا جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا۔

تاہم گزشتہ شب جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک افسوسناک خبر شیئر کی اور بتایا کہ اُن کا گانا ملتوی کردیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ اب یہ گانا رواں 10 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنت مرزا اور عُمر بٹ پر فلمایا گیا یہ گانا لیجنڈری گلوکارہ شازیہ منظور نے گایا ہے۔یہ گانا آج ریلیز ہونا تھا اور اس حوالے سے مداح کافی پُرجوش تھے کہ وہ پہلی بار جنت اور عُمر کو ایک ساتھ کسی پراجیکٹ میں دیکھیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*