جماعت اسلامی کی شکایات دور کردیں گے

وزیراعلیٰ سندھ نے حافظ نعیم الرحمٰن کو انتخابی نتائج پر خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی، حکام سے رابطے کا مشورہ

سندھ حکومت سے جو اختلافا ت ہیں تو وہ بھی دور کرکے تمام شکایتوں کا ازالہ کرنے کو تیار ہیں، حافظ نعیم الرحمن کو ٹیلی فون

ہماری ترجیح جماعت اسلامی سے بات کرنا ہے، زیادہ بہتر ہوگا کہ حافظ نعیم الرحمٰن پیپلزپارٹی سے بات کرلیں، سعیدغنی

جماعت کو توقع سے زیادہ نشستیں ملی ہیں اور وہ صفر سے 100 پرچلی گئی، میئر کو فارمولا طے کرنے کو تیارہیں، پریس کانفرنس

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو انتخابی نتائج پر خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور کہا کہ جماعت اسلامی کے جو الیکشن کمیشن سے مسائل ہیں ان پر حکام سے رابطہ کریں لیکن سندھ حکومت سے جو اختلافات ہیں انکی شکایات کا ازالہ کرنے کو تیار کریں گے۔انہوں نے جماعت اسلامی کے بلدیاتی نتائج کے حوالے سے جو بھی جائز خدشات ہیں، ان کو دور کرنے کی کوشش کرینگے۔قبل ازیں پیپلزپارٹی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ ترجیحی بنیاد پر مئیر پر فارمولا طے کرنے کیلئے تیار ہیں، جماعت کو کراچی میں توقعات سے زیادہ نشستیں ملی ہیں۔قبل ازیں سعید غنی نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح جماعت اسلامی سے بات کرنا ہے، زیادہ بہتر ہوگا جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی بات کرلیں۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مئیر پرفارمولا طے کرنے کے لیے تیارہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سے ترجیحی بنیاد پر بات کرنے کو تیار ہیں۔جماعت کو توقع سے زیادہ نشستیں ملی ہیں اور وہ صفر سے 100 پرچلی گئی ہے۔سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ جہاں جماعت ہار جاتی ہے وہاں شور شرابہ کیا جاتا ہے۔ شہر کی صورتحال کو خراب نہ کیا جائے۔حافظ نعیم کا میرے بھائی سے متعلق دیا گیا بیان غلط ہے۔ میرا بھائی دوبارہ گنتی میں نہیں جیتا بلکہ وہ ایک یوسی سے ہارا تھا ایک سے جیتا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جماعت ٹی وی پر بیٹھ کر مئیر نہ مانگے۔جماعت کیساتھ میئر پر فارمولا طے کرنے کیلئے تیار ہیں۔ حیرت ہے کہ جماعت کیسے جیت گئی۔ یہ ہمارے علاقے تھے اور ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے منتخب ہوتے رہے ہیں۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ بہت ساری چیزیں ہمارے سامنے آئی ہیں۔ ہم حقائق سامنے لائے تو آپ چیخنا شروع کردیں گے۔ جماعت سے درخواست کرتا ہوں خود بھی جا کر باکس چیک کریں۔ فیس بک پر جیتا ہوا بندہ جیتا ہوا نہیں ہوتا ووٹ لینا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی پی ٹی آئی والوں کی خالہ کا گھر نہیں کہ جب چاہیں چلے جائیں جب چاہیں آجائیں۔ ہم نے ان کے چھکے چھڑا دئیے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*