” جان ہے تو جہان ہے“ ماہرین صحت

HEALTH CONFERENCE FROM YOUNG SOCIAL REFORMERS

ہرانسان کو مقصد حیات تصور حیات اور اصولوں اور ضابطوں کے مطابق اپنی زندگی کو تعمیر کرنا ضروری ہے، ڈاکٹر اقبال آفریدی

صحت مند زندگی گزارنا اور صحت مند رہنا بھی دینی تعلیمات ہی کا ایک اہم درس ہے، سینیئر منیجر گل مہرسٹی علی مہدی کا اظہار خیال

سالانہ 13 ٹپنگ پوائنٹ کانفرنس میں ڈاکٹر فرحان عیسیٰ اور دیگرشخصیات کا بھی خطاب،اختتام پر مہمانوں کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں

کراچی ینگ سوشل رفارمرز کی جانب سے میریٹ ہوٹل میں ، صحت کے موضوع پر سالانہ 13 ٹپنگ پوائنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا گیا جس میں پاکستان کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی جس میں ڈاکٹراقبال آفریدی ، ڈاکٹر فرحت جعفری ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ، گل مہر سٹی کے سینئر مینجر علی مہدی نے اپنے خیالات اظہار بھی کیا اس موقع پر مہمان شخصیات کے علاوہ کانفرنس میں پورے پاکستان سے 150 سے زیادہ یوتھ نے شرکت کر کہ کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیااختتام پر مہمانوں کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں کانفرنس میں مختلف سیشنز رکھے گئے تھے جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے کانفرنس کے شرکا کو صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک سانس ہے تب تک آس ہے کسی بھی معاشرے کی تین بنیادیں ہیں مقصد حیات تصور حیات اور اصولوں اور ضابطوں کے مطابق اپنی زندگی کو تعمیر کرنا ضروری ہے ہر اک شخص کو اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہئے بیماریوں کی علامت میں ڈاکٹرز سے مشورہ اور علاج ضروری ہے سائنس و ٹیکنالوجی کی اہمیت سے کسی بھی دور میں انکار نہیں کیا جاسکتا ہے بروقت تشخیص اور بہتر علاج کیلئے آگہی بنیادی کلید ہے صحت مند زندگی گزارنا اور صحت مند رہنا بھی دینی تعیلمات ہی کااہم درس ہے مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں کم و بیش 30 فیصد لوگ ڈیپریشن زہنی تناو اور دماغی بیماریوں میں مبتلا ہیں جن میں زیادہ تر تعداد نوجوانوں کی ہے بدقسمتی سے قابلیت اور صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کی روایت معاشرے میں پروان چڑھ گئی ہے ہم اپنی زمے داریاں اپنے عیوب کمیان اور خامیاں دوسروں کے کھاتے میں ڈال کر خود کو بری الزمہ ہو جاتے ہیں سب سے زیادہ تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ ہر شخص اپنے اپ کو ہر اک شعبے میں ماہر سمجھتا ہے جبکہ وہ عملی طور پر کبھی اس شعبے کے نزدیک سے بھی نہ گزرا ہو اج کل اس طرح کی خامیاں دیکھنے میں اتی ہیں سیاست ہو کرکٹ کامیچ ہو معیشت کے حوالے سے بات ہو سائنس و ٹیکنالوجی کا سوال ہو ہر شخص اپنے اپ کو ماہر سمجھتا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ کسی بھی مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے مستقل مزاج ہونا اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کا معاشرے میں فقدان نظر اتاہے بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں عدم برادشت خانگی تنازعات غربت بے روزگاری اور مہنگائی جیسے عوامل انسانی صحت کو متاثر کرنے کا باعث بن رہے ہیں ہر شخص اپنی زندگی بھر پور انداز سے جینا چاہت چاہتا ہے مگر زندگی میں ایسے مقام اجاتے ہیں جب انسان منفی خیالات کی رو میں بہتا چلا جاتا ہے جس سے صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں خوش قسمت سے پیدائشی طور پر مسلمان ہیں جو دین ملا وہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے مگر المیہ یہ ہے کہ ہم اپنی دینی تعلیمات سے غافل ہوگئے ہیں ورنہ ایک سچا مسلمان تو اپنے رب کی رحمت سے ناامید ہو ہی نہیں سکتا اس لئے ناامید نہیں ہونا اپنی صحت کا خیال ہر حال میں رکھنا چاہئے کیونکہ صحت مند معاشرے سے ہی قومیں ترقی کی جانب گامزن ہوتی ہیں تقریب کے اختتام پر مہمان شخصیات میں شیلڈز تقسیم کی گئیں ینگ سوشل رفارمرس کی جانب سے منعقدہ سالانہ 13 ٹپنگ پوانٹ کانفرنس میں گل مہر سٹی پروجیکٹ کے سینئر مینجر علی مہدی نے اس کانفرنس کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے اس کانفرنس کو خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ اس طرح کی کانفرنسز کا اہتمام مستقل بنیادوں پر ہوتے رہنا چاہئے تاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہونے میں راہیں ہموار ہو سکے علی مہدی نے کہا کہ آج یہاں پر اپنی اپنی فیلڈ کے ماہر لوگ موجود ہیں جو اپنا رول ادب کررہے ہیں جو زمے داری جس کی بنتی ہے وہ ادا کررہے ہیں ہم بھی اس سوسائٹی کے لے کم بجٹ میں اعلیٰ معیاری رہائشی پروجیکٹ گل مہر سٹی پر کام کررہے ہیں مڈل کلاس فیملی پر فوکس کیا گیا ہے متوسط طبقے کی فیلی کو کم بجٹ میں اچھی سہولتوں سے آراستہ رہائش فراہم کرنا مقصود ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*