تین دہائیوں کے انتظار کے بعد سکھر–حیدرآباد موٹروے کی تعمیر اگلے ماہ سے شروع ہوگی: عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اعلان کیا ہے کہ تین دہائیوں کے طویل انتظار کے بعد سکھر–حیدرآباد موٹروے (ایم 6) کی تعمیر کا عمل اگلے ماہ سے باضابطہ طور پر شروع ہونے جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم 6 منصوبے کی سنگِ بنیاد کی تقریب میں صدرِ مملکت، وزیراعظم، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت صوبائی کابینہ کو مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ موٹروے نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک میں تجارتی سرگرمیوں، معاشی ترقی اور سفری سہولیات کو نئی رفتار فراہم کرنے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*