تُرک شوبز انڈسٹری سینئر اداکاروں کی وفات پر افسردہ

تُرک شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے اپنے دو سینئر اداکاروں آئبرک پیکچن اور فاطمہ گریک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تاریخی تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں ’ارتک بے‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار آئبرک پیکچن 51 برس کی عمر میں کینسر سے طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے۔

جبکہ نامور تُرک اداکارہ و سیاستدان فاطمہ گریک جوکہ 6 ماہ سے استنبول کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں 79 سال کی عُمر میں انتقال کرگئی ہیں۔

تاہم، ڈاکٹرز نے ابھی تک فاطمہ گریک کے انتقال کی وجہ نہیں بتائی ہے۔

سوشل میڈیا پر تُرکی کی نامور شوبز شخصیات کی جانب سے اِن دونوں سینئر اداکاروں کی وفات پر تعزیتی پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تُرک اداکار انگین آلتان نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں اِن دونوں اداکاروں کے انتقال پر اظہارِ افسوس  کیا ہے۔

انہوں نے دونوں اداکاروں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

اداکارہ اسرا بیلگیچ نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر آئبرک پیکچن اور فاطمہ گریک کی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئےافسوس کا اظہارکیا ہے۔

اداکار جلال آل نے بھی اپنی انسٹا پوسٹ میں اداکار آئبرک پیکچن کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ’ہمارے بہت ہی پیارے بھائی ایبرک پیکجن وفات پا گئے ہیں اللّه ان کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے، آمین‘۔

اُنہوں نےمداحوں سے درخواست کی کہ آئبرک پیکچن کے لیے فاتحہ پڑھیں۔

اداکار ہ اوزگے تورے نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فاطمہ گریک کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرنے لیے اُن کی ایک مونو کروم فوٹو شیئر کی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*