توشہ خانہ کیس: عمران خان کے وارنٹ منسوخ، سماعت 30 مارچ تک ملتوی

ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی آج موخر کردی گئی، جج نے کہا کہ30 مارچ کو کیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل ہوں گے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ30 مارچ کو عمران خان کی حاضری بھی ہوگی، اس لیے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جاتے ہیں۔

اس پر عمران خان نے وکیل نے کہا کہ ہم اُس روز استثناء کی درخواست دائر کریں گے ، جس پر جج نے جواب دیا کہ وہ الگ بات ہے، اُس وقت صورتحال کیا ہوگی تب دیکھیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*