
کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع دالبندین میں 4.0 شدت کے زلزے سے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دالبندین اور اس کے گرد و نواح میں ہفتے کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے تحت زلزلے کی شدت ریختر سکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز دالبندین سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا اور گہرائی 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ رابطے برقرار ہیں۔
اس سے قبل 12 اگست 2026 کو بھی بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کا مرکز ژوب سے 122 کلومیٹر شمال مشرق میں 15 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
