بلدیہ ٹاؤن مشرف کالونی میں ایم کیو ایم کے دو گروپوں کے کارکنان آمنے سامنے، تصادم اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

کراچی(طاہر عباسی )بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مشرف کالونی میں متحدہ قومی موومنٹ کے دو گروپوں کے کارکنان کے درمیان تصادم، لاٹھیاں چل گئیں اور ایک دوسرے پر مبینہ طور پر شدید تشدد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مشرف کالونی میں مصطفیٰ کمال گروپ اور خالد مقبول صدیقی گروپ سے وابستہ کارکنان آمنے سامنے آگئے، جس کے دوران دونوں جانب سے لاٹھیوں کا استعمال کیا گیا اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی، جبکہ اطلاعات کے مطابق مصطفیٰ کمال گروپ کے کارکنان پر مبینہ تشدد بھی کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں مبینہ وارداتوں کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق بعض افراد ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار ہو کر موقع سے فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی گروپ کے حامی 27 ستمبر سے متعلق پروگرام کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ مصطفیٰ کمال گروپ کے حامی اکرام قائم خانی کی قیادت میں مبینہ طور پر 20 رکنی جتھے نے ان پر حملہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے لاٹھیوں سے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار افراد مبینہ طور پر پرتشدد کارروائی کے بعد مشرف کالونی سے فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ پولیس کی جانب سے صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*