بلدیاتی الیکشن پر سوال اٹھنے لگے

ایک ہفتہ سے زائدوقت گزرگیا الیکشن کمیشن کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان نہ کرسکا

تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات لگائے گئے تھے

الیکشن کمیشن اب تک حتمی نتائج تیار نہیں کرسکا، صوبائی الیکشن کمشنر اور دیگر نے میڈیا سے رابطہ کرنے سے گریز شروع کردیا

حتمی نتائج سامنے نہ آنے کی وجہ سے جماعتوں کی اصل پوزیشن واضح نہ ہوسکی، سندھ حکومت کی پوزیشن مزید مشکوک ہوگئی

کراچی ( نیوز ڈیسک ) ایک ہفتہ سے زائدوقت گزرگیا الیکشن کمیشن کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان نہ کرسکا جس کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن پر سوال اٹھنے لگے ہیں کیونکہ نتائج میں تاخیر پر تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات لگائے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہحتمی نتائج سامنے نہ آنے کی وجہ سے جماعتوں کی اصل پوزیشن واضح نہ ہوسکی، سندھ حکومت کی پوزیشن مزید مشکوک ہوگئی ہے کیونکہ الیکشن کمیشن 15 جنوری کو ہوئے بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج ابھی تک تیار نہیں کر سکا۔صوبائی الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے میڈیا سے رابطوں سے گریز کرنا شروع کردیا۔ووٹرز ٹرن ا?و¿ٹ اور حتمی پارٹی پوزیشنز الیکشن کمیشن کی جانب سے سامنے نہیںآ سکیں۔ 15 جنوری کو کراچی کے7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “بلدیاتی الیکشن پر سوال اٹھنے لگے

  1. Karachi me baldeyate kam 20 sal pahle be had acha tha road bante the road me khadde ke wajha lakhon gareya kharab ho rahe haen

    ppp to kabhe kam nahe karege ye confirm hae karachi me tamam parties aek ho kar
    zaroor kuch kar sakte haen

    My Haerat me hon ke ppp andron sindh me kuch bhe kam nahe keya en ke logon ke halat waho jan kar deken to rona ajata hae jab apne logon ka bhe kuch kam na karen to Hamare karachi ka to ye qhayamat tak koe kam nahe karenge karachi ke awam soche ke ab keya karna hae

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*