باجوہ نے رجیم چینج کو تسلیم کرلیا

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ نے مان لیا کہ حکومت انہوں نے گرائی، عمران خان کا دعویٰ

جنرل (ر) باجوہ نے بڑے فخر اور تکبر سے بتایا کہ اس نے کن معاشی اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر ہماری حکومت ختم کی تھی

لوگ پہلے ہی جانتے تھے کہ حکومت کس نے گرائی؟ جنرل (ری)باجوہ نے مان کر خود ہی وہ پردہ ہٹا دیا اور خود ہی واضح کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ نے مان لیا ہے کہ رجیم چینج انہوں نے کیا تھا۔وائس آف امریکا سے گفتگو کے دوران ایک کالم کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے صحافی کو بیان دیا ہے کہ انہوں نے کن وجوہات کی بنیاد پر پی ٹی آئی کی حکومت گرائی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے بڑے فخر اور تکبر سے بتایا ہے کہ اس نے کن معاشی اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر ہماری حکومت ختم کی تھی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ لوگ پہلے ہی جانتے تھے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کس نے گرائی ہے؟ مگر جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے مان کر خود ہی وہ پردہ ہٹا دیا اور خود ہی واضح کردیا کہ یہ کام کس کا تھا؟عمران خان نے یہ گفتگو ایک کالم کے تناظر میں کی ہے جس میں صحافی نے جنرل باجوہ کے متعلق لکھا تھا کہ عمران خان چاہتے تھے ان کی حکومت بچائی جائے۔ مگر جنرل باجوہ نے عمران خان کی حکومت اس لیے نہیں بچائی کیونکہ ان کی ریڈنگ تھی کہ یہ لوگ ملک کیلئے خطرناک ہیں، یہ رہے تو ملک نہیں رہے گا۔۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*