بابراعظم نے شادی کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شادی کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی کپتانی فرائض نبھانے والے بابراعظم نے کہا کہ پہلے تمام ساتھیوں کی شادی ہو جائے پھر میں بھی کرلوں گا۔

گزشتہ 2 ماہ کے دوران شان مسعود، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کی شادیاں ہوئیں، جس کے بعد قیاس آرئیاں کی جارہی تھی کہ شاید بابراعظم بھی جلد نکاح کرلیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، والدین کی دعائیں بھی ہیں، ایوارڈ ملنے سے خوشی ضرور ملتی ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ وہیں رک جائیں۔

بابراعظم نے بتایا کہ مزید کئی بڑے اہداف نظر میں رکھے ہوئے ہیں، جہاں تک سیکھنے کی بات ہے وہ عمل کبھی نہیں رکتا۔ رواں سال اللہ تعالیٰ نے کرم کیا تو آگے مزید بہتر کارکردگی دکھنا چاہتا ہوں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*