اے این ایف کی کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے فیصل آباد  میں کمال پور انڑچینج کے قریب کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارراوائی کے دوران چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

 اے این ایف ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں اللہ دتہ، سالت اور مزمل شامل ہیں جبکہ ملزمان سے 10 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔

اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو تھانی اینٹی نارکوٹکس فورس منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور اے این ایف کراچی نے شہر قائد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی۔

 کارروائی الآصف اسکوئر کے قریب کی گئی تھی جہاں تین ملزمان کے قبضے سے 3.030 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کو منشیات کی خرید و فروخت کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں چاغی کے رہائشی راشد اور فضل الرحمن جبکہ سانگھڑ کا رہائشی محمد رفیق شامل ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*