ایک گھنٹے میں تین شہری موت کا نشانہ

کراچی میں پولیس ریڈ الرٹ کے باوجود نیوکراچی، سخی حسن اور لانڈھی میں فائرنگ، تین افراد جاں بحق

سخی حسن قبرستان کے قریب ایس ایچ او انکروچمنٹ کے گن مین کو ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

نیو کراچی جمعہ بازار کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گھر کے باہر فائرنگ کرکے آفتاب سولنگی کو مارڈالا

سکھن میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران گولیاں چل گئیں، ایک شخص ہلاک، کورنگی میں فائرنگ ، نوجوان زخمی

کراچی( کرائم رپورٹر راو¿ عمران ) شہر میں پولیس کے ریڈ الرٹ کے دوران نیو کراچی ، سخی حسن اور لانڈھی ریڑھی میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کورنگی میں فائرنگ سے نوجوان زخمی آرام باغ مین دو گروپ لڑگئے تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے نیو کراچی لاسی گوٹھ جمعہ بازار کے قریب لوڈ شیڈنگ کے دوران مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گھر کے باہر فائرنگ کرکے 50سالہ آفتاب سولنگی ولد ارباب سولنگی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ایس ایچ او سہراب گوٹھ کے مطابق جائے وقوعہ سے تیس بور گولی کے دو کول ملے ہیں مقتول کوریئر سروس ایم این پی میں سپر وائزر تھا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ مقتول سے لوٹ مار نہیں ہوئی ،جاں بحق ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا ادھر سکھن کی حدود خاصخیلی گوٹھ نورانی مسجد کے قریب دو پارٹیوں کی پرانی لڑائی تھی جس کا جرگہ آج تھا جرگے کے دوران ایک گروپ نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں دو گولیاں لگنے سے 65سالہ عظیم ولد محمد یوسف شدید زخمی ہوا اسکو جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا را ستے میں دم توڑ گیا جس فلیٹ پر فائرنگ ہوئی پولیس نے انھیں ہی حراست میں لے لیا تاہم فائرنگ کرنیوالے ملزمان فرار ہوگئے شارع نور جہاں کے علاقے سخی حسن قبرستان کے قریب ایس ایچ او انکروجمنٹ اسد عارف کے گن مین کو ڈاکوو¿ں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا فائرنگ کا واقعہ پولیس افسر اسد عارف کے گھر کے قریب پیش آیا پویس زرائع کے مطابق ینٹی انکروچمنٹ کا اہلکار قربان بازار گیا تھا واپسی پر داکو?ں نے لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر گولی ماردی گھر پر متعین اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی تاہم ملزمان فرار ہوگئے پاکستان چوک کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا تصادم کے نتیجے میں اطراف سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ،دونوں پار ٹیوں کے افراد کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق واقعہ فلیٹ کا تنازعہ بتایا جاتا ہے ناظم آباد ضیائ الدین ہسپتال کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*