ایک ماہ میں کراچی سے 261 خواتین اغوا

پنجاب سے 844 خواتین اغوا کی گئیں،491 لڑکیوں اور 268 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

شہرقائد میں 40 بچوں کو بھی اغوا کیا گیا، 24 خواتین کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنیں، 12 کیساتھ جنسی زیادتی کی گئی

میڈیا نے صرف 13.6 فیصد کیسز کو اٹھایا۔ خواتین کے اغوا کے 15 ایف آئی آر پولیس کے پاس درج کی گئیں


کراچی ( کرائم رپورٹر) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے مہینے میں پنجاب میں 844 اور کراچی میں 261خواتین اغوا کیا گیاجبکہ پنجاب میں 491 خواتین اور 268 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بلوچستان سے خواتین پر جسمانی تشدد کے 22 واقعات رپورٹ ہوئے خیبر پختونخواہ ، واحد صوبہ ہے ،جس نے سرکاری ڈیٹا فراہم نہیں کیا خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے بہت سارے کیسز مین اسٹریم میڈیا میں رپورٹ نہیں کیے گئے، سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور سینٹر فار ریسرچ، ڈویلپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن کی تحقیق کے مطابق ستمبر کے مہینے میں پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق خواتین کا اغوا، عصمت دری اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات سب سے زیادہ پیش آئے۔یہ ڈیٹا ملک بھر کے صوبائی پولیس محکموں سے”اطلاع کے حق” کی درخواست کے تحت اکٹھا کیا گیا اورخیبر پختونخوا کے سوا تمام صوبوں سے جواب موصول ہوا۔ مزید برآں، ایس ایس ڈی او نے پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے 13 اخبارات کی روزانہ میڈیا ٹریکنگ بھی کی تاکہ دیکجا جاسکے کہ مرکزی دھارے میں شامل اخبارات ان معاملات پر کتنی توجہ دے رہے ہیں۔سندھ میں پولیس کے مطابق صرف ستمبر کے مہینے میں کراچی کے سات اضلاع میں 261 خواتین کو اغوا کیا گیا۔میڈیا رپورٹنگ اب بھی پیچھے ہے کیونکہ پورے صوبے سے اغوا کے صرف 31 واقعات رپورٹ ہوئے۔ کراچی ڈویڑن میں 40 بچوں کو بھی اغوا کیا گیا، 24 خواتین کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، 12 کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور 11 خواتین کو اسمگل کیا گیا۔دوسرے صوبوں میں قدرے کم تعداد میں کیسز سامنے آئے جس کی ایک وجہ شائد آبادی کم ہونا بھی ہے۔ بلوچستان پولیس کے مطابق خواتین پر جسمانی تشدد کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ ہمارے اخبارات میں صرف 3 کیسز کا ذکر کیا گیا، یعنی میڈیا نے صرف 13.6 فیصد کیسز کو اٹھایا۔ خواتین کے اغوا کے 15 مقدمات کی ایف آئی آر پولیس کے پاس درج کی گئیں، جبکہ میڈیا نصف سے کچھ زیادہ رپورٹ کرنے میں کامیاب رہا (8)۔ بچوں کی بات کی جائے تو 4 بچوں کو اغوا کیا گیا اور 3 کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اس کے ساتھ ساتھ چائلڈ پورنوگرافی کا ایک کیس سامنے آیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*