ایک ماہ تک لگاتار نہار منہ پانی پینے کے حیران کن فوائد

 نہار منہ پانی پینا صحت کیلئےکس حد تک فائدہ مند ہے، جاپانی تحقیقی رپورٹس نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں۔

طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خالی پیٹ پانی پینا صحت کیلئےانتہائی موزوں ہے۔

اگرایک ماہ تک لگاتار پانی پینے کی عادت کواپنایا جائےتوبےحد فوائد ہوسکتے ہیں۔

تازہ دم اورصحت مند

ایک تجربے کے دوران ایک شخص کو روزانہ نہار منہ پانی پینے کیلئے دیاگیا تو وہ خود کو زیادہ تازہ دم اور صحت مند سمجھنے لگا کیونکہ اس کے نتیجے میں جسم میں موجود زہریلے مواد میں کمی آئی۔

متوازن وزن

کم بھوک لگنے کے ساتھ ساتھ نظام ہاضمہ سست اور بھاری ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں ملنے والی توانائی جسمانی سرگرمیوں میں مددگار ثابت ہوتی ہے جبکہ وزن کم ہوتا ہے۔

میٹابولزم بہترہوجاتا

 ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس کے نتیجے میں لوگوں کو ہر تھوڑی دیر بعد بھوک نہیں لگتی جبکہ جسمانی توانائی بھی بڑھ جاتی ہے۔

جلد تروتازہ

اس عادت کو اپنانے کے نتیجے میں کچھ عرصے بعد چہرے پر نمودار ہونے والی جھریاں غائب ہوجاتی ہیں جبکہ جلد صحت مند، سرخی مائل اور جگمگانے لگتی ہے۔

بیماریوں کا کم خطرہ

یہ عام سی عادت جسمانی دفاعی نظام کو بہتر بناتی ہے، جس کے نتیجے میں عام امراض جیسے نزلہ، زکام اور بخار وغیرہ کا امکان کم ہوجاتا ہے جبکہ قبض بھی لاحق نہیں ہوتا۔

بال مضبوط اور چمکدار

نہار منہ پانی پینے سے نہ صرف بالوں کی صحت مند نشوونما ہوتی ہے بلکہ وہ چمکدار بھی ہوجاتے ہیں۔

سینے میں جلن کی شکایت ختم

 اگر آپ کو سینے میں جلن کی شکایت رہتی ہے تو نہار منہ پانی پینا اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بہترین ہے جبکہ ہر کھانے کے بعد تیزابیت بھی نہیں ہوتی۔

نہارمنہ پانی پینے کی عادت کیسے اپنائیں؟

صبح اٹھنے کے بعد دانت صاف کرنے سے پہلے دو سے چار گلاس پانی پی لیں، اگر اتنا پانی پینا مشکل ہو تو ایک گلاس سے آغاز کریں اور بتدریج اس میں اضافہ کریں۔

پانی پینے کے بعد 45 منٹ تک کچھ نہ کھائیں، اس کے بعد ناشتہ کرلیں۔

ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے دو گھنٹے بعد تک کچھ کھانے پینے سے گریز کریں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*