
کراچی: محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کے چیئرمین ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، گریڈ 16 کے انسپکٹر حافظ رفیق احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی تعمیراتی منصوبے ‘ایمبر پرائم’ (Amber Prime) کے مالک کو غیر قانونی طور پر نوٹس جاری کیا۔
نوٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ معطل انسپکٹر کے اختیارات کا غلط استعمال، اپنی حدود سے باہر نکل کر بلڈر کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
غیر متعلقہ ریکارڈ کی طلبی بلڈر سے گزشتہ تین سال کے ‘ایف بی آر’ (FBR) گوشوارے اور دیگر غیر ضروری ریکارڈ طلب کیا، جس کا زیرِ تفتیش انکوائری سے کوئی تعلق نہ تھا۔
