ایم کیو ایم 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے گی

ہمارا مطالبہ تسلیم کرکے53 اضافی یوسیز کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا اب ہم 11 یوسیز میں الیکشن میں حصہ لیں گے، متحدہ

رابط کمیٹی نے مختلف شعبہ جا ت کے ذمہ داران کا اجلاس طلب کرلیا، بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت

کراچی میں 18 اپریل کو 11 یونین کمیٹیوں کے بلدیاتی الیکشن کیلیے ایم کیو ایم امیدواروں نے انتخابی فارم جمع کرادئیے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا اور کہا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرلیے گئے اب ہم الیکشن میں حصہ لیں گے۔اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں رابط کمیٹی نے ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جا ت کے ذمہ داران کا اجلاس طلب کیا جس میں ہد ایت دی کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کردی جائیں۔ذرا ئع ایم کیوایم کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے کراچی میں 18 اپریل کو 11 یونین کمیٹیوں کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا، ان یوسیز میں ایم کیوایم امیدواروں نے انتخابی فارم جمع کرادئیے ہیں جبکہ ایم کیو ایم نے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کو ہدایت دی ہے کہ الیکشن کی تیاری شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ہم نے بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان اس وجہ سے کیا تھا کہ کراچی میں یوسیز میں اضافہ کیا جائے، ہمارا یہ مطالبہ مان لیا گیا، کراچی میں سندھ حکومت نے 53 اضافی یوسیز کا نوٹی فکیشن جاری کردیا اب ہم کراچی میں 11 یوسی میں ہونے والے الیکشن میں بھرپور انداز سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ 15 جنوری کو ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا تاہم اب 11 یوسی کے چیئرمین وائس چیئرمین اور 28 جنرل کونسلر کے الیکشن کراچی ڈویثزن میں 18 اپریل کو ہوں گے۔ اس میں ایم کیو ایم حصہ لے گی ان 11 یوسیز پر مختلف وجوہات کی بنا الیکشن نہیں ہوسکے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*